امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج ا لحق نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ کراچی جاگ ر ہا ہے اور اپنی اصل کی طرف لوٹ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کی شاندار انتخابی کامیابی کراچی کی خوشحالی کا آغاز ثابت ہوگی۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ کراچی میں خدمت کی نئی مثالیں قائم کریں گے،جماعت اسلامی کراچی کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔ان کا ہنا تھاہ حافظ نعیم الرحمن اور کارکن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
Leave feedback about this