طبی ماہرین نے کراچی میں گرم اور مرطوب موسم کے باعث شہریوں کیلئے احتیاط تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں ۔صبح گیارہ سے شام پانچ بجے تک سورج کی شعاعیں براہ راست زمین پر پڑتی ہیں سورج کی براہ راست شعاﺅں سے بچنے کیلئے شہری سر ڈھانپ کر باہر نکلیں۔بلڈ پریشر اور فالج کے مریض صبح گیارہ سے سہ پہر چار بجے کے دوران گرم موسم میں باہر نکلنے سے گریز کریں ۔ماہرین نے گرمی سے بچاﺅ کیلئے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے ۔گرم موسم میں غیر معیاری مشروبات یا بہر کے کھانے سے گریز کیاجائے ۔غیر معیاری مشروبات اور کھانوں سے ہیضہ اور گیسٹر و کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے
Leave feedback about this