نومنتخب میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہر کی ترقی کا مشن آج سے لیکر نکلے ہیں ،میئر مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کیے اور جوہر چورنگی انڈر پاس گارڈن نالے کی صفائی جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ۔میئر کراچی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی کے انتخاب میں تحریک انصاف کا ایک بھی ووٹ پی پی کو نہیں ملا ۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم الرحمن کو پی پی فوبیا ہوگیا ہے ، شہری کے ہراسٹیک ہولڈر کو ساتھ لیکر چلوں گا۔میئر کراچی نے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کو ملکر پچاس سال کیلئے چارٹر آف کراچی پلان بنناے کی پیشکش بھی کی
Leave feedback about this