کراچی میں شاہ لطیف ٹاﺅن تھانے کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے بیوہ خاتون کا گلا کاٹ کرقتل کردیا۔پولیس کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود قائد آباد گوشت گلی میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں بیوہ خاتون کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا جبکہ خاتون کے دو سالہ بچے کو پانی کے ٹٰنک میں ڈبو کرقتل کردیا ۔خاتون کے شوہر ساجد کا انتقال ہوگیا تھا اور وہ گھر میں عدت پر تھیں ،مقتولہ کے شوہر کے انتقال کے بعدوہ گھر میں اکیلی رہتی تھی