کراچی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی جرائم Roze News
جرائم

کراچی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کراچی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کراچی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے تینوں افراد بیکری میں کام کرتے تھے، وہ دکان بند کرکے گھر جارہے تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا۔فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل پر سوار چاروں حملہ آور فرار ہو گئے، پولیس نے جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کے 6 خول برآمد کر لیے۔پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سیف الرحمان اور شعیب کے نام سے ہوئی ہے۔دوسری جانب فیڈرل بی ایریا میں ڈاکوو¿ں نے موٹر سائیکلوں پر شہریوں کو لوٹ لیا۔

Exit mobile version