تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ سعد رضوی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے باہمی رابطے ہیں۔ دونوں قوم کو لوٹنے کے لیے متحد ہو چکے ہیں۔نواب شاہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ کی سیاست کر رہا ہوں۔سعد رضوی نے کہا کہ الیکشن میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی کو چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت میں لوگوں کو لالی پاپ دیا گیا۔سعد رضوی نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری قوم کو لوٹنے کے لیے متحد ہو چکے ہیں۔ نواز زرداری اب عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں کہ ہم الگ ہیں۔
نواز شریف اور آصف زرداری کے باہمی رابطے ہیں، علامہ سعد رضوی

نواز شریف اور آصف زرداری کے باہمی رابطے ہیں، علامہ سعد رضوی