الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سندھ کے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات15جنوری کو ہی ہوں گے۔ الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اہم اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات اور پنجاب اسمبلی کے تحلیل ہونے کے معاملے پر غور کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ شب سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے مطالبات کو منظور کرتے ہوئے15جنوری کو کراچی،حیدر آباد اور دادو میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات موخر کردیئے اورحلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے جس کے بعدپنجاب اسمبلی توڑ دی گئی۔
Leave feedback about this