کراچی میں اوور چالیس گلوبل کرکٹ کپ کا آغاز آج سے ہوگا ، پاکستان پہلا میچ امریکا کیخلاف کھیلے گا۔ایونٹ میں حصہ لینے کیلئے سات ملکوںکی ٹیمیں کراچی میں موجود ہیں ۔پاکستانی ٹیم کی قیادت مصباح الحق کرینگے ، جبکہ عبدالرزاق ، شاہد آفریدی اور حسن رضا بھی ایکشن میں ہونگے ۔گذشتہ روز کراچی کے مقامی ہوٹل میں پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز نے پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔گلوبل کپ کراچی کے پانچ مختلف گراﺅنڈ پر کھیلا جائیگا جس میں مجموعی طورپر 36 میچز ہونگے ، پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گی ۔
Leave feedback about this