کراچی میں آج اس موسم سرما کی سرد ترین صبح ہے۔کراچی میں آج موسم سرما کی سرد ترین صبح تھی۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں پارہ 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے، سردی کی شدت آئندہ دو سے تین روز تک برقرار رہے گی۔ سردار سرفراز نے کہا کہ پارہ سنگل ہندسوں میں جا سکتا ہے، درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ دو سے تین روز کے بعد سردی کی شدت میں چند روز تک کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔
Leave feedback about this