محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت ٹھٹھہ، بدین، حیدر آباد میں گرج چمک کیساتھ کہیں متعدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے بارش برسانے والے بادلوں کا بڑا حصہ کراچی کی جانب بڑھ رہاہے۔ گذشتہ رات ضلع گوادر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی تھی، اسلام آباد، خیبر، کے پی، پنجاب، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آض بھی بارش متوقع ہے۔
Leave feedback about this