کراچی:شہر قائد کے بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے تمام235یوسیز کے نتائج جاری کردیئے جن کے مطابق پیپلز پارٹی نے کراچی میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرلیں۔جماعت اسلامی دوسرے اور پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر ہے۔ہمارے نمائندے کے مطابق الیکشن کمیشن سے موصولہ غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 93یوسیز سے کامیابی حاصل کی ہے۔دوسرے نمبر پر جماعت اسلامی ہے جو86نشستوں پر کامیاب ہوئی جب کہ تیسرے نمبر پر پی ٹی آئی رہی جس نے یوسی چیئرمین وائس چیئرمین کی40نشستیں حاصل کیں۔مسلم لیگ ن نے سات،جے یو آئی ف نے تین،ٹی ایل پی نے دو اور مہاجر قومی موومنٹ نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی،تین یوسیز سے آزاد امیدوار جیتے۔

Leave feedback about this