جرائم

کراچی: آن لائن منشیات فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی: آن لائن منشیات فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی:سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (سی آئی اے) پولیس نے کارروائی کر کے آن لائن منشیات فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لئے۔ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے بتایا کہ ملزمان کو پریڈی اور شاہ لطیف ٹان کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے ایک کلو سے زائد ہیروئین برآمد ہوئی، ملزمان حب وندر سے منشیات خرید کر کراچی میں سپلائی کرتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ منشیات کی ڈیلیوری کیلئے لوکیشن، ایڈوانس پیمنٹ منگوائی جاتی تھی، آئس، کرسٹال، ہیروئین آن لائن ڈیلیور کی جا رہی تھی۔ایس ایس پی نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت عبد الغنی اور ذیشان کے نام سے ہوئی، ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image