کراچی آج صبح آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا پاکستان Roze News
پاکستان

کراچی آج صبح آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا

کراچی آج صبح آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا

کراچی آج صبح آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا

کراچی کا آج صبح فضائی معیار انتہائی مضر صحت تھا ۔ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی آج صبح دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا ، صبح 8 سے 9 بجے کے درمیان کراچی میں فضائی آلودگی 228 پرٹیکیو لیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ۔ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا فضائی معیار بھی آج صبح آلودہ تھا جس کے سبب لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا ۔ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج صبح 8 سے 9 بجے کے درمیان لاہور میں فضائی آلودگی 182 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی ۔دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج صبح دہلی تیسرے نمبر پر رہا جس کی فضا میں 172 پرٹیکیولیٹ میٹرز آلودگی ریکارڈ ہوئی ۔ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت جبکہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے۔

Exit mobile version