کراچی کے علاقے ماڈل کالونی روڈ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو بھائی جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 10 سے 15 سال کے درمیان ہیں، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، حادثے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
Leave a Comment