نیو کراچی صنعتی ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے کا ایک زخمی ملزم تعاقب کے بعد ہسپتال سے گرفتار کرلیاگیا ۔نیو کراچی صنعتی ایریا میں شاہین فورس کا ملزمان سے مبینہ مقابلہ ہوا ، فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی سمیت دوملزمان فرار ہوگئے اس موقع پر پولیس نے زخمی ملزم سعید کو تعاقب کے بعد عباسی شہید ہسپتال سے گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ فرار ملزم مصطفی کی تلاش جاری ہے

Leave feedback about this