کراچی ، غیرت کے نام پر شوہر قتل ، بیوی زخمی جرائم Roze News
جرائم

کراچی ، غیرت کے نام پر شوہر قتل ، بیوی زخمی

کراچی ، غیرت کے نام پر شوہر قتل ، بیوی زخمی

کراچی ، غیرت کے نام پر شوہر قتل ، بیوی زخمی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر ، پہلوان گوٹھہ میں فائرنگ سے میاں جاں بحق جبکہ بیوی زخمی ہوگئی ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا ہے فائرنگ کرنیوالا شخص زخمی خاتون کا بھائی اورمقتول کا سالہ ہے ، خاتون اور مرد نے پسند کی شادی کی تھی ۔میاں اور بیوی کی شناخت محمد صفدر اور عذرا بتول کے نام سے ہوئی ہے ، جبکہ فائرنگ کرنیوالے شخص کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے ۔ملزم فائرنگ کے واقعے کے بعد فرار ہوگیا ایس پی گلشن عزیر احمد نے پویس کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ اہلخانہ نے میاں بیوی کو کھانے کی دعوت پر بلایا تھا کہ اس دوران خاتون کے بھائی عباس نے اپنی بہن اور بہنوئی پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا ۔

Exit mobile version