کراچی میں ڈاکس مچھر کالونی کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی جی ساﺅتھ اسد رضا کے مطابق ساﺅتھ پولیس نے ڈاکس کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تی رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیر قانونی پستول ، ایک خنجر اور مختلف وارداتوں میں چھینے گئے تیرہ عدد موبائل فون اور ایک زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق ملزمان نے فشری اور شہر کے دیگر علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی دو درجن سے زائد واداتوں کانکشاف کیاہے ۔