کراچی کے علاقے صدر میں زیر تعمیر عمارت کے بلڈر سے 40 لاکھ روپے بھتا مانگنے پر پرپریڈی پولیس نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے تین سینٹر انسپکٹر ز کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ساﺅتھ اسد رضا کے مطابق گرفتار افسران میں ایس بی سی اے کے تین سینئر بلڈنگ انسپکٹر عمیر امین اور ظفر عرف سپاری شامل ہیں ، جبکہ ڈپٹی ڈائر یکٹر سید اویس حسین اور ضیا عرف کالا فرار ہیں ۔گرفتار اور فرار ملزمان نے ایم اے جناح روڈ پر زیر تعمیر عمارت کے بلڈر سے چالیس لاکھ روپے بھتا مانگا تھا اور پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ روپے وصول کیے گئے ، ملزمان بھتے کی بقایا رقم لینے پہنچے تو انہیں گرفتار کرلیاگیا ۔واقعہ کا مقدمہ سید بلال نجیب کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں درج کیاگیا ہے ، مقدمے میں بھتا خوری اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔
Leave feedback about this