کراچی میں سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر سی ویو کا روڈ مقامی ریسٹورنٹ سے خیابان اتحاد تک بند کردیاگیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو خیابان سے سروس روڈ کی جانب بھیجا جارہاہے ، خیابان اتحاد سے آنیوالا ٹریفک واپس اور خیابان صبا کی جانب بھیجا جارہاہے ۔خیابان اتحاد سے آنیوالا ٹریفک واپس اورخیابان صبا کی جانب بھیجا جارہاہے ۔ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سڑک طوفان کے پیش نظر بند کی گئی ہے ، ساحل پر جانے پر پابندی اور دفعہ 144نافذ ہے ۔سمندری طوفان بپر جوائے کراچی کے جنوب میں چھ سوکلومیٹر دور پہنچ چکا ہے جس کے زیر اثر شہر قائد میں آج موسم موطوب اور شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔
Leave feedback about this