کراچی کے علاقے کورنگی کی سرکاری عمارتوں سے انتخابی مہم کے بینرز ہٹا دیئے گئے۔سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سامنے آئی تھی۔ترجمان الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق اس ضمن میں کورنگی کی سرکاری عمارتوں سے انتخابی مہم کے بینرز ہٹا دیئے جبکہ کورنگی کے ایڈمنسٹریٹر اور چیف انجینئر پی ڈ بلیو ڈی کو مراسلات ارسال کیے گئے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے حکم میں کہا ہے کہ انتخابی شیڈول کے دوران کسی بھی نئے ترقیاتی منصوبے کا اجراء نہ کیا جائے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ کسی نئے منصوبے کا اعلان بھی نہ کیا جائے کسی بھی ملک شدہ ترقیاتی منصوبے کاافتتاح بھی نہ کیا جائے۔
ادارتی پسند
کراچی:سرکاری عمارتوں سے انتخابی مہم کے بینرز ہٹا دیئے،الیکشن کمیشن
- by Rozenews
- جنوری 6, 2023
- 0 Comments
- 973 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this