الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ کراچی،حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہونگے۔ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق15جنوری کو ہونگے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بلدیاتی انتخاتات کے التواء کی درخواست پر غور کیلئے اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کل کراچی ا ور حیدر آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لئے صوبائی ا لیکشن کمشنر کو خط لکھا تھا۔خط میں درخوراست کی گئی تھی کہ کراچی اور حیدر آباد میں کل ہونے والے انتخابات ملتوی کیے جائیں۔دوسری جانب کراچی میں اتوار15جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں
Leave feedback about this