پاکستان

کراچی:بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر جماعت اسلامی کا آج سے بھرپور احتجاج کا عندیہ

کراچی:بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر جماعت اسلامی کا آج سے بھرپور احتجاج کا عندیہ

کراچی:جماعت اسلامی نے کراچی بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر آج سے شہر بھر میں احتجاج اور دھرنوں کا عندیہ دے دیا۔ادارہ نور حق میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم ا لرحمن نے کہاکہ ہم نے نتائج میں تاخیر پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسز کے باہر دھرنے دیئے ہیں،جنہیں فی الحال ختم کیا جارہا ہے۔اگر دھاندلی سے نتائج تبدیل کرنے کا سلسلہ ختم نہ ہوا تو بدھ سے ملک گیر احتجاج اور دھرنا ہوگا اور ضرورت پڑی تو پوری ملک کی سڑکیں جام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی نے تاریخی کم بیک کیا،شہریوں نے اپنی سیاسی وابستگیوں کو چھوڑ کر جماعت اسلامی کو منتخب کیا۔الیکشن کمیشن جان بوجھ کر معاملات خراب کررہا ہے۔ہمیں ہروا کر پی پی کو جتوایا گیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image