کراچی کے علاقے اتحاد ٹاو¿ن خان محمد چوک کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔پولیس نے ایمبولینس کی مدد سے جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال پہنچایا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حسین امین اور فاروق امین کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، مقتولین خان محمد کالونی کے رہائشی اور مردان کے رہائشی تھے۔جھگڑا بچوں کے تیز رفتار موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگانے پر ہوا، مقتولین پاپڑ فیکٹری چلاتے تھے، فائرنگ کا واقعہ مقتولین کی فیکٹری کے قریب پیش آیا۔