اسرائیلی ٹیچر کو اسرائیلی فوج کے خلاف پوسٹ کرنے پر گرفتار کر لیا گیاایک اسرائیلی ٹیچر کو اسرائیلی فوج مخالف سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔برطانوی اخبار کے مطابق اسرائیلی استاد نے غزہ میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوجی آپریشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹیچر کو سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد نوکری سے نکال دیا گیا، اسرائیلی ٹیچر نے اپنی پوسٹ میں اسرائیلی شہریوں کی کم علمی کے بارے میں لکھا۔پوسٹ میں اسرائیلی استاد نے لکھا کہ فلسطینی بھی انسان ہیں، غزہ سے خوفناک تصاویر آرہی ہیں۔اسرائیلی استاد نے اپنی پوسٹ میں معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کی مخالفت کی۔استاد کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی میڈیا کو حماس کا حامی قرار دینے پر مقدمہ دائر کریں گے۔