کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارے کے امیگریشن سرکل نے کراچی ایئر پورٹ سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے مسافر مزمل کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق سعویہ جانے والا مسافر مزمل پاسپورٹ میں جعلسازی کر کے ملازمت کی غرض سے سعودی عرب جا رہا تھا، چیک کرنے پر ملزم کے پاسپورٹ پر درج معلومات غلط نکلیں۔
ملزم کا پیدائشی علاقہ لودھراں ہے لیکن جعل ساز نے جائے پیدائش سرگودھا ظاہر کر رکھی تھی۔،ملزم سے مزید پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ اس نے بہاولپور کے رہائشی اشعر نامی ایجنٹ سے ساڑھے 3 لاکھ روپے میں عمرہ ویزا اور اقامہ کی ڈیل کی تھی، ڈیل کے تحت ملزم کو سعودی عرب پہنچنے پر اقامہ دیا جانا تھا۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
جرائم
کراچی،عمرہ کی آڑ میں ملازمت کیلئے سعودیہ جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر گرفتار
- by web_desk
- دسمبر 9, 2024
- 0 Comments
- 298 Views
- 12 مہینے ago

Leave feedback about this