پاکستان

ڈی چوک سے گرفتار 3کم عمر بچوں کی رہائی کا حکم

ڈی چوک سے گرفتار 3کم عمر بچوں کی رہائی کا حکم

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ڈی چوک سے گرفتار کیے گئے 3 کم عمر بچوں کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار 14 سالہ بچے سیام کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بچہ 21 اکتوبر کو اپنی والدہ کے ساتھ افغانستان سے علاج کروانے اسلام آباد آیا، شہزاد ٹان سے بچے کو گھر سے اٹھا کر تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ ڈال دیا، بچہ واپس افغانستان جائے گا۔
عدالت نے پولیس کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی، استفسار کیا کہ ریکارڈ کب تک آئے گا؟ دوسری درخواستیں بھی لگی ہیں، پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ڈیڑھ گھنٹے تک پولیس ریکارڈ لے کر پہنچ جائے گی، عدالت نے 14 سالہ بچہ کی 10 ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کر کے رہا کرنیکا حکم دیا۔ڈی چوک سے گرفتارمزید 2 کم عمر بچوں کی درخواست ضمانتیں بھی منظور کرلی گئیں، بچوں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم سمندر خان 16 اور شہزاد خان 17 سال کا ہے، دونوں بچوں کو گھر سے اٹھا کر پولیس نے تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ ڈال دیا، عدالت نے 10،10 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image