اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنماں عمر ایوب، رزتاج گل سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ انسدا دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمر ایوب، زرتاج گل، شیر افضل مروت، علی بخاری اور شعیب شاہین کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران پراسیکیوٹر چودھری زاہد آصف نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک کوئی بھی ملزم شامل تفتیش نہیں ہوا۔جج نے استفسار کیا کہ ملزمہ زرتاج گل آئی ہیں، رزتاج گل نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ عدالت سے درخواست ہے پولیس یہیں پر شامل تفتیش کرے۔ جج نے ریمارکس دئیے کہ یہ عدالت ہے پولیس سٹیشن نہیں، آپ کی حد تک اس حوالے سے حکم نامہ جاری کر دیتا ہوں۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماں عمر ایوب، رزتاج گل سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کرکے سماعت 7 فروری تک ملتوی کر دی۔ملزمان کے خلاف تھانہ رمنا، سیکرٹریٹ، مار گلہ، کراچی کمپنی اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔
تازہ ترین
ڈی چوک احتجاج: عمر ایوب، زرتاج گل سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع
- by web_desk
- جنوری 9, 2025
- 0 Comments
- 28 Views
- 2 دن ago
Leave feedback about this