پاکستان

ڈی ایم سی نے سی ایم ہاؤس سندھ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کو پراپرٹی ٹیکس چالان بھیج دیا

ڈی ایم سی نے سی ایم ہاؤس سندھ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کو پراپرٹی ٹیکس چالان بھیج دیا

کراچی:ڈی ایم سی ساؤتھ نے ایک عجیب کارنامہ انجام دیا ہے کہ مستثنیٰ عمارتوں کو پراپرٹی ٹیکس کے چالان بھجوا دیئے،جن میں وزیراعلیٰ ہاؤس،اردو لغت بورڈ،ناپا سمیت وفاقی وصوبائی اہم عمارتیں شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ ہاؤس کو15لاکھ76ہزار سے7سو57روپے کا پراپرٹی ٹیکس کا چالان بھجوایا گیا ہے۔سندھ کے چیف منسٹر ہاؤس سمیت درجنوں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ملکیت جائیدادوں کو پراپرٹی ٹیکس کے چالان بھیج دیئے گئے ہیں جن میں وزیر اعلیٰ ہاؤس،چیف سیکرٹری ہاؤس،جنرل پوسٹ آفس سمیت کئی اہم وفاقی اور صوبائی عمارتیں شامل ہیں۔تمام صوبائی اور وفاقی عمارتیں سندھ اربن ایمویبل پراپرٹی ٹیکس ایکٹ1958کے تحت ہر قسم کے جائیداد ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image