بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ ڈیل کے تحت مجھے بنی گالہ بھیجا گیا تو اسے منسوخ کرکے جیل میں ڈال دیں۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں پہلی بار صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص جیل میں خود گرفتاری کے لیے آیا اور کیا ہو سکتا ہے، میرا گھر جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے، یہ ہوٹل نہیں ہے۔بشریٰ بی بی نے کہا کہ ہم بزدل نہیں، ہم سچے لوگ ہیں، ہم نے زندگی میں کوئی غلط کام نہیں کیا، ہمارا ایمان مضبوط ہے اور ہم ایمان کی وجہ سے یہاں کھڑے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ مجھے ایک چھوٹے سے ریسٹ ہاو¿س میں لے جایا جا رہا ہے۔بشریٰ بی بی نے کہا کہ میرے پاس کئی لوگ مذاکرات کے لیے بھیجے گئے، یہاں پہنچ کر بھول جاتی تھی کہ خان صاحب کو کیا پیغام دینا ہے، مجھ سے بالواسطہ رابطہ کیا گیا، میں کمزور خاتون نہیں ہوں۔انہوں نے کہا، “مجھے لگتا ہے، یہ سب مجھے نیچا دکھانے کا منصوبہ ہے، اپنی شرم چھپانے کے لیے، مجھ پر جھوٹا الزام لگایا گیا۔”انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں منافق اور شیطان سے نفرت کی ہے۔