ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے حکومتی اثاثہ جات کی فروخت کا فیصلہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے حکومتی اثاثہ جات کی فروخت کا فیصلہ

ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے حکومتی اثاثہ جات کی فروخت کا فیصلہ

ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے حکومتی اثاثہ جات کی فروخت کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ڈیفالٹ کے خطرے سے نمٹنے کیلئے حکومتی اثاثہ جات کو تیزی سے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی حکومت نے جمعہ کے ورزی فیصلہ کیا ہے کہ ممکنہ ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے دو پاور پلانٹس کوقطر کی حکومت کو براہ راست فروخت کردیئے جائیں،یہ پلاٹ چار سال قبل حکومت کی نجکاری فہرست میں شامل تھے اور حکومت کو امید تھی اس کی فروخت سے اسے ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر حاصل ہوں گے تاکہ اب موجودہ حکومت نے اسے نجکاری کے بجائے براہ راست قطر کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل حکومت کی جانب سے کابینہ کی ایک نئی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کا مقصد حکومتی اثابہ جات کو تیزی سے فروخت کرنے کے عمل کا جائزہ لینا تھا اسی سلسلے میں 2460میگا واٹ بجلی پیدا کرین کی صلاحیت کا حامل یہ پاور پلانٹ اب کسی بیرونی ملک کو براہ راست فروخت کیا جائے گا۔

Exit mobile version