دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت میں جج کو ڈانٹ دیا

افغانستان نے بگرام ائیر بیس واپس نہ دی تو سنگین نتائج ہوں گے: ٹرمپ کی دھمکی

ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت میں جج کو ڈانٹا، اپنے موکل کو سنبھالو، جج نے سابق امریکی صدر کے وکیل کو وارننگ دے دی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سول فراڈ کیس کی سماعت کرنے والے جج جسٹس آرتھر انگورن کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔سماعت کے دوران ٹرمپ اپنے حتمی دلائل دینا چاہتے تھے لیکن بعض پابندیوں کو قبول کرنے سے انکار کی وجہ سے انہیں اجازت نہیں دی گئی۔ٹرمپ کے وکیل کی بات سننے کے بعد جج آرتھر نے سابق صدر کو اضافی لیکن مختصر بیان دینے کی اجازت دی اور کہا کہ وہ کمرہ عدالت کا احترام کریں۔جج نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو ٹرمپ نے ان کی سرزنش بھی کی اور کہا کہ آپ کا بھی اپنا ایجنڈا ہے، آپ ایک منٹ سے زیادہ نہیں سن سکتے، جس پر جج نے ٹرمپ کے وکیل کو خبردار کیا کہ وہ اپنے موکل کو قابو میں رکھیں۔پیشی کے بعد پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ بے قصور ہیں، انہوں نے کسی کو دھوکہ نہیں دیا۔واضح رہے کہ ٹرمپ کو فراڈ کیس میں 370 ملین ڈالر جرمانے کا سامنا ہے جس کا حتمی فیصلہ 31 جنوری تک متوقع ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image