جرائم

ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع

ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع

پی ٹی آئی رہنما سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی گئی ۔ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاگیا۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی جوڈیشل ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کو چا ر اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیا ۔یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد شیر پاﺅ پل پر اداروں کیخلاف تقریر اور جلاﺅ گھیراﺅ کے کیس میں نامزد ہیں ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image