معیشت و تجارت

ڈالر کی تنزلی جاری ، انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

ڈالر کی تنزلی جاری ، انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز گذشتہ چند دن سے جاری ڈالر کی قدر میں کمی تسلسل برقرار ہے ۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروباری دن کے آغاز سے ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 95 پیسے کی کمی ہوگئی جس سے ڈالر 301 روپے پر آگیا۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے کمی کے بعد 300 روپے پر آگیا ،حالیہ دنوں میں اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر تقریباً بیس روپے سستا ہوچکا ہے ۔ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قیمت کا فرق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )کی مقررہ حد س نیچے آگیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image