گذشتہ روز سستا ہونیوالا امریکی ڈالر آج انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ دونوں جگہ پر مہنگا ہوا ہے ۔انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے چھ پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے دس پیسے کا ہوگیا ۔گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہونے کے بعد 281 روپے کا ہوگیا ۔گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے کا تھا ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رحجان دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد کاروبار معطل ہوگیا ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سو انڈیکس 27 پوائنٹس کی کمی کے بعد 44 ہزار 151 پر آکر معطل ہوا ہے ۔گذشتہ روز 100 انڈیکس 44 ہزار 178 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ڈالر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ دونوں جگہ مہنگا

ڈالر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ دونوں جگہ مہنگا