بیجنگ:وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے دورہ چین کے پہلے روز چینی کمپنی اے آئی فورس ٹیک کے بانی ڈاکٹرہان اور سی ای او سے ملاقات کی اور پنجاب میں جدید زرعی اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا، مریم نواز نے چینی کمپنی کو پنجاب میں جدید روبوٹک زرعی مشینری مینوفیکچرنگ کیلئے تعاون کی یقین دہائی کرائی۔وزیر اعلی مریم نواز نے روبوٹک ٹیکنالوجی سے مزین جدید ترین زرعی آلات کا معائنہ کیا اور پنجاب میں ایگریکلچر سیکٹر میں روبوٹک مشینری اور ٹولز متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں زراعت کے لیے جدید ٹیکنالوجی اپنا کر کاشتکار کو خوشحال بنانا ہمارا عزم ،آئی فورس ٹیک پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگا نے پر رضامند ہوگئی، پنجاب حکومت اور چینی کمپنی اے آئی روبوٹکس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی۔وزیراعلی مریم نواز کی دعوت پر اے آئی فورس ٹیک کا وفد جلد پنجاب کا دورہ کرے گا۔
پاکستان
چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات کے مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی
- by web_desk
- دسمبر 9, 2024
- 0 Comments
- 203 Views
- 11 مہینے ago

Leave feedback about this