کھیل

چیمپئنز کپ کے ٹاپ پلیئرز لاہور میں کنکشن کیمپ کے لیے مدعو

چیمپئنز کپ کے ٹاپ پلیئرز لاہور میں کنکشن کیمپ کے لیے مدعو

 

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز کپ میں شرکت کرنے والے ٹاپ کھلاڑیوں کو لاہور میں کنکشن کیمپ کے لیے مدعو کیا ہے۔
چیمپئنز ون ڈے کپ میں شرکت کرنے والے ٹاپ کھلاڑی فائنل پول میچ کے بعد لاہور جائیں گے جہاں 23 ستمبر کو ایک روزہ کنکشن کیمپ لگایا جائے گا۔چیمپئنز کپ کا فائنل پول میچ 22 ستمبر کو ہو گا۔
کنکشن کیمپ کے لیے بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، شاہین شاہ آفریدی اور صائم ایوب کو لاہور مدعو کیا گیا ہے۔
پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھی کیمپ میں موجود ہوں گے جبکہ ریڈ بال ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی کنکشن کیمپ میں شرکت کے لیے 22 ستمبر کو لاہور پہنچیں گے اور کنکشن کیمپ میں پاکستان کرکٹ کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ .

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image