کھیل

چیمپئنز ٹرافی، بھارت کے میچز کیلئے دبئی کا وینیو فائنل، معاہدہ طے

چیمپئنز ٹرافی، بھارت کے میچز کیلئے دبئی کا وینیو فائنل، معاہدہ طے

لاہور:چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے میچز کیلئے دبئی کا وینیو فائنل کرلیا گیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی گزشتہ شب گھوٹکی میں یو اے بورڈ کے سربراہ شیخ نہیان المبارک سے ملاقات ہوئی، شیخ نہیان مبارک اور محسن نقوی کی ملاقات میں نیوٹرل وینیو کا معاملہ طے پاگیا۔بھارت چیمپئنز ٹرافی میں اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا۔
رپورٹس کے مطابق آئی سی سی پاکستان کو 4.5 ملین ڈالر اضافی فراہم کرے گا تاکہ ملک سے باہر بھارتی ٹیم کے میچز کی میزبانی کے اخراجات کو پورا کیا جاسکے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آگیا ہے جس کے مطابق ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔
افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہو گا، فائنل 9 مارچ کو لاہور یا نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی، پہلا سیمی فائنل 3 مارچ اور دوسرا 4 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image