اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پہلا فل کورٹ اجلاس ہوا،جس میں ججز کے تحفظات سمیت مختلف عدالتی امور زیر غور کیا گیا، جسٹس منصور علی شاہ کے علاوہ تمام ججز اجلاس میں شریک تھے ،جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے باعث فل کورٹ اجلاس کا حصہ نہیں بنے۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پہلے روز سپریم کورٹ میں30مقدمات کی سماعت کی، 30 میں سے 6 مقدمات کو مختلف وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا۔
Leave feedback about this