اسلام آباد: عمران خان توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اعظم سواتی سے مکالمہ کیا کہ آپ کے ساتھ جو ہوا وہ بہت تکلیف دہ ہے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں عمران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے اعظم سواتی سے مکالمہ کیا کہ آپ کے ساتھ جو ہوا وہ بہت تکلیف دہ ہے، آپ کا کیس ایچ آر سیل میں ہے، عدالت اس معاملے میں محتاط ہے، کیس کو قانون کے مطابق نمٹایا جائے گا۔