کھیل

چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کے سرنڈر کی کہانیاں فضول : محسن نقوی

لاہور:قذافی سٹیڈیم کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی، بیسمنٹ کی تکمیل کے بعد فلورز کی تعمیر اور سٹیل فکسنگ سٹرکچر کا کام تیز کر دیا گیا ہے، سٹیڈیم کے انکلوژرز پر دن رات تعمیراتی کام جاری ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور انکلوژرز کی اپ گریڈیشن کے کام کا معائنہ کیا، محسن نقوی نے فلورز اور سٹیل فکسنگ ورک پر پیش رفت کا مشاہدہ بھی کیا۔ کام کے بہترین معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی تکمیل کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ میگا پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، پوری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے، پراجیکٹ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کریں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image