پی ٹی آئی پی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کے خاندان میں پھوٹ پڑچکی ہے ۔نوشہرہ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جماعت کوتنقید کا نشانہ بنایا ، انہوں نے کہاکہ آج خیبر پختونخوا کے طویل وعرض میں پی ٹی آئی کو امید وار نہیں ملا رہا۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تکبر میں مبتلا چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے کسی کے جانے سے فرق نہیں پڑتا اب تحریک انصاف کا شیرازہ بکھرنیوالا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی چیئرمین شب پر انکے اپنے ساتھیوں میں لڑائیاں ہوں گی ۔جمعیت علمائے اسلام کے سابق ضلع ناظم نوشہر ڈاکٹر داﺅد خٹک پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کاکافی عرصے سے خواہشمند تھا۔
Leave feedback about this