لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کا اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روک دی۔عدالت نے اس سلسلے میں پہلے سے جاری احکامات منسوخ کردیئے ۔انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف پولیس کی درخواست پر سماعت کی ۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ دونوں خواتین عبوری ضمانت پر ہی جس کا علم نہ ہونے پر اشتہاری قرر دلوانے کی درخواست دی تھی ۔تفتیشی افسر کے اس بیان پر عدالت نے دونوں بہنوں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم منسوخ کردیا۔
Leave feedback about this