چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی جیل میں سماعت روکنے کا حکم تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی جیل میں سماعت روکنے کا حکم

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی جیل میں سماعت روکنے کا حکم

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی جیل میں سماعت روکنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل پر حکم امتناع جاری کردیا ۔چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس کے جیل ٹرائل کیخلاف انٹر ا کورٹ اپیل پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بینچ نے سماعت کی ۔سنگل بینچ نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے جج کی تعیناتی کو درست قرار دیاتھا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد کے سنگل بینچ فیصلے پر انٹر ا کورٹ اپیل دائر کرتے ہوئے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی عدالت کے جج کی تعیناتی بھی چیلنج کی تھی۔دوران سماعت اٹارنی جنرل نے انٹر اکورٹ اپیل پر جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل مکمل کیے ۔سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ خاندان کے چند افراد کو سماعت میں جانے دینے کامطلب اوپن کورٹ نہیں ، سائفر کیس میں جیسے فرد جرم عائد ہوئی اسے بھی اوپن کورٹ کی کارروائی نہیں کہہ سکتے ۔

Exit mobile version