پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد ، سابق وزیراعظم نواز شریف کوئٹہ پہنچ گئے ۔میاں نواز شریف خصوصی پرواز کے ذریعے کوئٹہ پہنچے ۔کوئٹہ میں سابق وزیراعظم مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں سے ملاقاتیں کرینگے اس حوالے سے ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نوا ز شریف نے سی پیک ، ہیلتھ کارڈ ، تعلیم ، ترقی ، امن ، روزگار ، کاروبار اور حقوق دیے تھے ، یہ سلسلہ پھر شروع کرینگے ۔مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے ہ انشااللہ دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی ، امن پھر واپس لوٹے گا۔
نواز شریف کوئٹہ پہنچ گئے

نواز شریف کوئٹہ پہنچ گئے