سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت شروع ہونے کے کچھ دیر بعد وقفہ کردیاگیا ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاہور کی عدالت میں الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن پیش ہوئے جن سے عدالت نے استفسار کیاکہ آج آپ نے دلائل دینے ہیں؟الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے امجد پرویز دلائل دینگے ، امجد پرویز آج گھر یلو مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکیں گے۔اس موقع پر الیکشن کمیشن کی جانب سے سماعت کل تک ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ۔جج ہمایوں دلاہور نے کہا کہ سماعت ممکن نہیں ، ضلعی کچہری کی شفٹنگ ہے کل صبح ایف ایٹ کچہری یں کوئی کیس نہیں ہوسکے گا ، یا ایسا ممکن ہوسکتا ہے کہ کل کچہری کی نئی عمارت میں سماعت کرلیتے ہیں ؟
چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت میں وقفہ

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت میں وقفہ