مشکل وقت میں پاکستانی عوام کیساتھ کھڑے ہیں ، امریکی وزیر خارجہ دنیا Roze News
دنیا

مشکل وقت میں پاکستانی عوام کیساتھ کھڑے ہیں ، امریکی وزیر خارجہ

مشکل وقت میں پاکستانی عوام کیساتھ کھڑے ہیں ، امریکی وزیر خارجہ

مشکل وقت میں پاکستانی عوام کیساتھ کھڑے ہیں ، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام کیساتھ کھڑے ہیں ،اپنے بیان میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ خواہش ہے پائیدار معاشی بحالی کیلئے پاکستان آئی ایم ایف کیساتھ کام جاری رکھے ۔دوسری جانب پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت کئی اقتصادی چیلنجز کا سامنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے پاکستان کا قرضہ منظور کیا ہے ، پاکستان کو اس حوالے سے مزید کام کرناہوگا۔ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہامریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حوالے سے کافی پر امید ہیں ۔

Exit mobile version