تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی صدر چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی صدر چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات

لاہور: عمران خان سے صدر پی ٹی آئی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے زمان پارک میں ملاقات کی ہے جس دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی، قانون اور عدالتی معاملات پر بات چیت کی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کی جانب سے عمران خان کی گرفتار ی کیلئے پولیس کی جانب سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں کئے گئے آپریشن کی مذمت کی گئی۔ اس موقع پر عمران خان کاکہنا تھا کہ حکومت انتخابات سے خوفزدہ ہے اور انتقامی کارروائیوں میں اندھی ہوچکی ہے اپنے کارکنوں پر فخر ہے کہ وہ ظم کے ہتھکنڈے کا مقابلہ کرہے ہیں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت لندن پلان کے تحت الیکشن سے قبل میری گرفتاری یا نااہلی چاہتی ہے میں عوام سے کہتا ہوں کہ انتخابات میں کرپٹ مافیا کیخلاف باہر نکلنا ہے۔دوسری جانب پرویز الٰہی نے ملاقات کے دوران کہا کہ انتخابات کروانے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈ ے الیکشن نہیں روک سکتے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image