چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا پاکستان Roze News
پاکستان کھیل

چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ کوئی چیئرمین نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کے تمام ممبران کو یکساں اختیارات حاصل ہوں گے، تمام کمیٹی ممبران مل کر فیصلے کریں گے، چیئرمین ٹیم سلیکشن میں مداخلت نہیں کریں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی میں وہاب ریاض، محمد یوسف، عبدالرزاق اور اسد شفیق کو شامل کیا گیا ہے، کپتان اور ہیڈ کوچ بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے، ڈیٹا اینالسٹ کو بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ، محمد یوسف انڈر 19 کے ہیڈ کوچ بھی ہوں گے۔

Exit mobile version