:لاہور
چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو لاہور ہائیکورٹ نے عہدے پر بحال کردیا، ہائیکورٹ میں چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کیخلاف وفاقی حکومت نے درخواست دائر کی تھی، ہائیکورٹ نے دو رکنی بینچ کا فیصلہ معطل کردیا، شہری اشبا کامران نے ہائیکورٹ میں چیئرمین نادرا کی تقرری کو چیلنج کررکھا تھا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نگران حکومت مستقل پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ نادرا قانون میں ترامیم کرکے حاضر سروس آرمی افسر کو تقرر کرنے کی منظوری دی،عدالت سے استدعا ہے کہ نادرا ترمیمی رولز کو کالعدم قرار دے اور حاضر سروس فوجی افسر کی بطور چیئرمین نادرا تقرری کالعدم قرار دے
Leave feedback about this