پنجاب بھر کے سکول موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 10 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سکول 10 سے 22 جنوری تک صبح 9:30 بجے کھلیں گے۔محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن میں سکولوں کی چھٹیوں کا وقت نہیں بتایا گیا۔طلباءاور ان کے والدین کا کہنا ہے کہ 22 جنوری تک سکولوں میں چھٹی کب ہوگی؟ ابہام کو دور کیا جائے۔دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے شدید سردی کے باعث بچوں کو گرم کپڑے پہننے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ موسم سرما کی شدت میں اضافے کے باعث محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں کے اوقات میں بھی تبدیلی کی ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق کراچی ریجن کے علاوہ سندھ کے تمام اضلاع میں اسکول صبح 9 بجے شروع ہوں گے۔
Leave feedback about this